ایران کی مسلح افواج اپنی قوت میں اضافہ کریں، آیت اللہ خامنائی

0
751

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے ملکی مسلح افواج پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے دشمنوں کو ’ڈرانے‘ کے لیے اپنی قوت میں اضافہ کریں۔ خامنائی کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کو جتنا ہو سکے اپنی قوت کو بڑھانا چاہیے تاکہ دشمنوں کو ایران پر حملہ کرنے سے باز رکھا جا سکے۔ خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تناؤ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکا نے ایران پر ایک بار پھر نہ صرف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں بلکہ وہ رواں برس مئی میں ایران کے ساتھ ہوئے ایک جوہری معاہدے سے بھی باہر نکل گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY