بیگم کلثوم نواز کی میت اسپتال سے سرد خانے منتقل

0
127

بیگم کلثوم نواز کی میت ہارلے اسٹریٹ کلینک سے مردہ گھر کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے ،میت کی پاکستان منتقلی میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم کی میت لندن سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،انہیں جاتی امرا میں سپردخاک کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق ہارلے اسٹریٹ کلینک سےمیت کو سرد خانے شفٹ کردیا گیا ہے ،قانونی کارروائی مکمل ہونے تک میت سرد خانے میں رکھی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد میت اسپتال سے شفٹ کردی گئی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY