ترک وزیر خارجہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے، ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔
دونوں وزرائےخارجہ کے درمیان وفود کے ہمراہ مذاکرات ہوں گے جن میں باہمی تعلقات، تجارتی اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔
سلام آباد میں اپنی مصروفیت کے دوران ترک وزیرخارجہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقاتیں کریں گےاور ترک صدر کا پیغام انہیں پہنچائیں گے۔












