Published on: 19 Sep 2018
شاہین رضوی اور انکے شوہر اشرف علی کے تین عشرے سے زیادہ کویت میں قیام کے بعد مستقل پاکستان واپسی کی تقریبات کویت میں جاری ہیں جن میں شرکت کے لیئے معروف ادیب شاعر دانشور ماہر نشریات اور صحافی صفدر ھمدانی شرکت کے لیے خاص طور پر برطانیہ سے تشریف لائے ہیں

سترہ ستمبر دوہزار اٹھارہ پیر کی سہ پہر ریڈیو کویت کی اردو سروس کے عبداللہ عباسی نے انکو خاص طور پر اسٍٹوڈیو میں مدسو کیا تھا جہاں ندا مرزا اور محترم برکت نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ریکارڈنگ سے قبل دفتر میں انکی تواضع عصرانے سے کی گئی جسکے بعد عبداللہ عباسی اور ندا مرزا نے صفدر ھمدانی کا انٹرویو ریکارڈ کیا جو فیس بُک سے براہ راست نشر ہوا

صفدر ھمدانی نے ریڈیو پاکستان لاہور سے پہلے اعلان آزادی کے حوالے سے بہت سی تاریخی اغلاط کی نشاندہی کی اور انکی درستگی فرمائی تا کہ آن ریکارڈ رہے
انہوں نے بتایا کہ یہ انکا چوتھا دورہ کویت ہے اور ریڈیو کویت کی اردو سروس کا بھی چوتھا ہی دورہ ہے جو اردو شعبے اور عبداللہ عباسی کا مرہون منت ہے۔

شاہین رضوی نے صفدر ھمدانی کی ذات اور انکے فنی محاسن کے حوالے سے مختصر گفتگو کی
صفدر ھمدانی نے اپنی ایک غزل اور ایک سلام بحضور امام حسین علیہ السلام پیش کیا جسکے بعد مہمانوں کے ساتھ تصاویر کا سیشن ہوا اور یوں مہمانوں کو رخصت کیا گیا
شاہین رضوی
کویت













