شاعر ادیب صحافی اور دانشور صفدر ھمدانی کویت میں ایک ہفتے کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت کے بعد انیس ستمبر کو واپس لندن پہن گئے ہیں۔ کویت کے ہوائی اڈے پر انکو شاہین اشرف علی، اشرف علی اور حنا سلیم نے خدا حافظ کہا
شاعرہ سماجی کارکن اور انجمن تخلیق تہذیب کی سربراہ شاہین اشرف علی اور انکے شوہر اشرف علی کویت میں ایک طویل عرصہ قیام کے بعد پچیس ستمبر کو مستقل واپس پاکستان منتقل ہو رہے ہیں اور انکے الوداعی
تقریبات میں شرکت کے لیئے شاہیں اشرف انکے شوہر اشرف علی اور حنا سلیم نے انہیں کویت مدعو کیا تھا

اپنی مصروفیات کے آخری روز انہوں نے مصروف دن گزارا، مختلف ادبی شخصیات ملاقات کے لیئے آئیں اور کری ایٹر ایجویشن اکیڈیمی کی سربراہحنا سلیم کے تعلیمی میں مصروف وقت گزارا جہاں حنا سلیم اور انکے ادارے کے اساتذہ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ شاہین اشرف علی اور حنا سلیم کے لائیو انٹرویو طارق اقبال اور شہزاد کے تعاون سے براہ راست فیس بک پر کیئے گئے
نوائے وقت اور عرب نیوز کے ارکان نے صفدر ھمدانی کے انٹرویو کیئے

صفدر ھمدانی نے کویت سے واپسی پر کویت میں پاکستانیوں کے علاوہ ادبی افراد اور اپنے میزبانوں شاہین اشرف علی، اشرف علی ،طارق اقبال اور ووپ میڈیا کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا













