پچاس لاکھ گھروں کےمنصوبے کا افتتاح 10 اکتوبر کو کیا جائے گا

وفاقی حکومت نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعظم 10 اکتوبر کو 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس منصوبے کے لیے ’اپنا گھراتھارٹی‘کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیاہے۔

دس اکتوبر کو اسلام آباد میں وزیراعظم کے افتتاح کے بعد اسی روز سے ہی رجسٹریشن کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY