شارجہ: جیسن ہولڈر کی عمدہ باؤلنگ اور بلے بازوں کی غیر ذمے دارانہ بیٹنگ کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ پاکستان شکست کے دہانے پر پہنچ گیا ہے جہاں ویسٹ انڈیز کو فتح کیلئے مزید 39 رنز درکار ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔

شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے دن پاکستان نے 87 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے صرف 31 رنز کی برتری حاصل تھی۔

اظہر علی نے دن کی صبح محتاط انداز اپنایا لیکن سرفراز احمد روایتی انداز میں بٹورتے رہے لیکن 42 رنز بنانے کے بعد ایک غیر ضروری شاٹ کھیلنے کی کوشش میں دویندرا بشو کو وکٹ دے بیٹھے۔

جب چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنائے تھے، بریتھ ویٹ 44 اور ڈاؤرچ 36 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو میچ میں فتح کیلئے مزید 39 رنز درکار ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY