چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نےعارف والا میں خواجہ سراؤں کے مکان پر قبضے کے خلاف کیس پر ڈی آئی جی لیگل عبدالرب سے رپورٹ طلب کرلی۔

خواجہ سراؤں نےسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہو کر الزام لگایا کہ عارف والا میں ان کے گھر پر سفیان وغیرہ نے قبضہ کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے،ان کی ضمانتیں بھی خارج ہو چکی ہیں، مگر پولیس نے بااثر ملزمان کے ساتھ ساز باز کر رکھی ہے۔

خواجہ سراؤں نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز بھی آئے تھے مگر انہیں چیف جسٹس سے ملنے نہیں دیا گیا، استدعا ہے کہ ان کے گھر کا قبضہ واپس دلوایا جائے۔

عدالت نے ڈی آئی جی لیگل عبدالرب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ معاملہ دیکھ کر آئندہ سماعت پر رپورٹ دیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY