مفرور ملزم منشا بم گرفتاری دینے کے لیے سپریم کورٹ پہنچا تھا جہاں سے چند گھنٹے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر کے سول سیکرٹریٹ تھانے میں پہنچا دیا گیا ہے
منشا بم اور اس کے بیٹوں پر زمینوں پر قبضے کے حوالے سے 70 سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ طویل مدت سے پولیس کو مطلوب بھی تھا مگر تمام تر کوششوں کے باوجود پولیس اسے گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔ پولیس نے اس کی تلاش میں کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے لیکن اسے گرفتار کرنے میں پوری طرح ناکام رہی تھی۔












