قصور کی سات برس کی معصوم زینب کے قتل کیس کے مجرم عمران علی کو آج کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی، مجرم کی اس کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرا دی گئی۔
معصوم زینب سمیت دیگر بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ان کے قتل کے مجرم عمران کے اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں اس سے آخری ملاقات کی۔
زینب کے قاتل عمران کو آج پھانسی دی جائے گی
سزائے موت کے سیل میں مجرم سے 45 منٹ تک ملاقات کرائی گئی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی زینب کے والد کی درخواست مسترد کر دی ہے۔













