بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان اور چیف فنانشل آفیسرندیم عامر کو کل نیب نے طلب کرلیا ہے۔

نیب لاہور نے صدر بینک آف پنجاب نعیم الدین خان اور چیف فنانشل آفیسرندیم عامرکو کل طلب کرلیا، دونوں افسران پر اِن سائیڈ ٹریڈنگ کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے بینک آف پنجاب کے افسران کے خلاف انکوائری جنوری میں ہی شروع کردی تھی، اس سے پہلے صدر بینک آف پنجاب نعیم الدین خان کی سیکریٹری کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

بینک آف پنجاب کے صدرنعیم الدین خان کی سیکریٹری سے معلوم ہوا کہ اِن سائیڈ ٹریڈنگ کےذریعے بینک کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

نعیم الدین کو10 سالہ رہن سہن اور جائیدادوں سمیت دیگر تفصیلات بھی ساتھ لانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY