ساتویں قسط
13
از فرش تا باعرش ہویدا ہے ان کا نور
قرآن کہہ رہا ہے کہ ہے رجس ان سے دور
ہر دور ہر زمانے کو ان سے ملا شعور
نازاں رہے ہیں ان پہ ہمیشہ مرے حضور
اوصاف ذوالجلال کے آئینہ دار ہیں
یہ موسم خزاں میں بھی مثل بہار ہیں
14
ہر ایک فرد ان میں نثار شہ اُمم
انکے لیئے خدا نے کیا خلق ہے قلم
یہ خاندان سارے کا سارا ہے ذی حشم
اس گھر کا امتیاز ہے عباس کا علم
معراج ہے علم کے پھریرے کو چومنا
منظر یہ دیکھ دیکھ ملائک کا جھومنا
جاری ہے













