مغلیہ دور میں درباروں میں بیربل جیسے شاہ کے قصیدہ خوان ہوا کرتے تھے جنکی وجہ سے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار جیسے محاورے بنے تھے لیکن آج اس دور میں بھی بیربل اور ملا دو پیازہ کے جانشین پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی شکل میں موجود ہیں
ایک خبر میں انکی ہذیانی گفتگو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کا موازنہ شیر شاہ سوری سے کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ شیر شاہ سوری کی قبر ضرور لرزی ہو گی
لیجئے خبر دیکھئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پہلی بار منتخب عثمان بزدار کی کارکردگی تجربہ کار شہباز شریف سے کئی گنا بہتر ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے دورِحکومت میں رشتے داروں کی سیکیورٹی پر کروڑوں روپے خرچ آتا تھا، عثمان بزدار نے سیکیورٹی کے خرچے میں 55 کروڑ روپے کی کمی کی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے 8،8 کیمپ آفس ہوتے تھے جبکہ پنجاب کے حالیہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک بھی کیمپ آفس نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عثمان بزدار نے مہمان نوازی فنڈ میں آٹھ کروڑ روپے کمی کی ہے، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے خرچ میں ایک سال کے دوران 60 فیصد کمی کی گئی ہے۔
بزادار کے شیلٹر ہوم بنائے پناہ گاہیں بنائیں، لوگ شیر شاہ سوری کا ذکر تو کرتے ہیں لیکن بزدار کے ذکر پر زبان جلتی ہے۔ عمران خان نے انکو درست طور پر وسیم اکرم پلس کہا ہے
صفدر ھمدانی













