روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت صرف اس صورت میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گی، جب دشمن میزائل حملہ کرے گا۔

روسی شہر سوچی میں صحافیوں سے گفتگو میں پوٹن نے کہا کہ وہ دفاعی طور پر ہی ان ہتھیاروں کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام میں داعش کے جہادیوں نے امریکی فورسز کے زیر انتظام علاقے میں سات سو افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں امریکی اور یورپی باشندے بھی شامل ہیں۔ پوٹن نے الزام عائد کیا کہ امریکی حمایت یافتہ فورسز کے شامی علاقوں میں داعش مضبوط ہو رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY