جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔ میرکل نے سعودی حکام کی جانب سے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں خاشقجی کے قتل کے واقعے کی وضاحت کو ’ناکافی‘ قرار دیا ہے۔
جرمن چانسلر اور جرمن وفاقی وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے ایک مشترکہ بیان میں ریاض حکومت سے جمال خاشقجی کی ہلاکت کے حوالے سے شفاف تفصیلات کا مطالبہ کیا گیا۔ چانسلر میرکل نے سعودی صحافی کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خاشقجی کی موت کے ذمہ دار افراد کو جوابدہ ہونا ہوگا۔












