عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم دورے پر

0
1236

وزیرِاعظم عمران خان اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ بعد ازاں ان کا وفد کے ہمراہ ملائیشیا اور چین کا دورہ بھی شیڈول ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیرِاعظم اس دورے کے دوران پاکستان کو درپیش معاشی مسائل کا حل نکالنے کیلئے کوششیں کریں گے۔

وزیراعظم سعودی عرب میں منعقدہ سرمایہ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ عمران خان کی منگل کو ریاض میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ بعد ازاں ان کا وفد کے ہمراہ چین اور ملائیشیا کا اہم دورہ بھی شیڈول ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کی سعودی قیادت کے ساتھ معاشی تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی۔ دورہ سعودی عرب مکمل ہونے پر وزیراعظم 28 اکتوبر کو ملائیشیا جائیں گے، جہاں پاک ملائیشیا معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم 29 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور 3 نومبر کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم چینی قیادت سے سی پیک اور معاشی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سعودی عرب کے دورے کے دوران وزیراعظم کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چودھری، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY