ہمارے ہاں آپ کو ہر آدمی یہ کہتا ہوا نظر آئے گا کہ“ میاں سیاست میں تو سب چلتا ہے“ جوکہ ایک عظیم گمراہی ہے جبکہ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے ہر شعبہ زندگی کے لیے ہر مسلمان کوہدایت عطا فرمائی ہوئی ہے۔ پھر یہ ا لفاظ اس ملک میں استعمال کرنا جس کے دستور میں لکھا ہوا ہوکہ “ یہاں حاکمیت اللہ سبحانہ تعالیٰ کی ہوگی“ اسلام اور اس کے نظام سے بغاوت ہے؟ یہ الفاظ ستعمال کرنے سے پہلے اس شخص کے لیے یا تو اس شق کو پہلے دستور سے نکالنا ہوگا، ورنہ وہ اللہ کا باغی ہونے کی وجہ سے قابلِ دست اندازی حکومت ٹہرے گا؟ کیونکہ ہر حکومت آنے سے پہلے یہ حلف اٹھاتی ہے کہ ہم دستور کی پوری طرح پاسداری اور حفاظت کر یں گے؟ یعنی لازمی طور پراس ملک کا ہر شہری سوائے غیر مسلموں کے کہ (جن کے لیے الگ قوانین ہیں ) مجبور ہے۔ کہ وہ اسلام پر من عن عمل کرے ۔اگر کوئی نہیں کرتا ہے تو یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی عمل کرے اورعوام سے بھی اس پر عمل کرا ئے؟ خاص طور سے موجودہ حکومت کی ذمہ داری اور بھی اس سلسلہ میں بڑھ جاتی ہے کیونکہ وہ آئی اسی وعدے کی بنا پر ہے کہ ہم مدینہ جیسی ریاست قائم کریں گے؟ جو کہ اسے ا پنا وعدہ نبھانے کے لیے عمل سے بھی ثابت کرنا ہوگا۔ لہذا اب کسی کے لیے اس کی اس شق کو دستور سے نکالنا تو قطعی ناممکن ہے ؟جبکہ سو چنا گناہِ کبیرہ ہے اس لیے کہ فرمان الٰہی ہے کہ “ بد عہدی سے بچو کیونکہ قیامت کے دن اس پر سختی سے پوچھا جا ئے گا؟ جبکہ حضور (ص) کا ارشادِ گرامی ہے کہ “ بد عہد ہم میں سے نہیں،جھوٹا ہم میں سے نہیں ،کم تولنے والا ہم میں سے نہیں، فریب دینے والا ہم میں سے نہیں ۔ بد دیانت ہم میں سے نہیں اور لوگوں کے عیب ٹٹول کر اچھالنے والا ہم میں سے نہیں ہے۔ اور اے لوگو! سن لو جس طرح یہ آج کادن حرام ہے یہ مہینہ حرام ہے اسی طرح تمہارے اوپر ایک دوسرے کا مال اور عزت اور آبروبھی حرام ہے۔ (یہ پیغام) وہ انہیں پہنچادیں جو یہاں موجود نہیں ہیں اورجواسوقت یہاں سن رہے ہیں اور وہ اپنے بعد آنے والوں کو اور اسی طرح دوسرے اپنے بعد آنے والوں کو پہنچا ئیں؟ اس طرح اسلام نے ہر مسلمان کی پوری زندگی کا احاطہ کیا ہوا ہے۔مگر یہ سب بھی ان کے لیے ہے جوکہ عاقبت پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ اس کے ساتھ وہاں منعقد ہونے والا یوم ِ احتساب جڑا ہوا ہے۔ ان کے لیے نہیں ہے جوکہ آخرت پریقین ہی نہیں رکھتے اور خود کو احتساب سے بالا تر سمجھتے ہیں؟
ایک مسلمان کے لیے اس عقیدے کی کتنی ا ہمیت ہے! وہ اس سے ثابت ہے کہ شمر نے جبکہ حضرت امام حسین (ع) شہادت کے باکل قریب تھے ان (ع) سے کہا کہ “ آپ (ع)کے لیے سب کچھ حاضر ہے آپ (ع) یزید کے ہاتھ پر بیعت کیوں نہیں کرلیتے؟ تو ان (ع) کا جواب تھا کہ “میں (ع) اس شخص کے ہاتھ پر کیسے بیعت کرلوں جو آخرت پر ہی یقین نہیں رکھتا ہے “ صرف و ہاں ایک ہاں! کہنے میں جان چھٹ سکتی تھی، مگر انہوں (ع) نے “نہ “کہنا پسند کر کے جاں دینا پسند فرمالیا مگر ہاں فرما کر کے جان بچانا پسند نہیں فرمایا؟ یہ توتھا اسلامی سیاست کا ایک نمونہ جو کہ نبی (ص) کے ایک وارث نے دنیا کے سامنے پیش کر کے اسلام کو بچا لیا ااور دنیا چودہ سال سے انہیں دل میں بسائے ہوئے ہے۔ کیونکہ وہ اسلامی سیاست کی ایک مثال قائم فرما گئے جو نہ پہلے دنیا میں کسی نے پیش کی اور نہ ان کے بعد ؟ جبکہ ہم جو خود کوانکا نام لیوا کہلاتے ہیں کہاں کھڑے ہیں، یہ کہہ کر کہ سیاست میں سب چلتا ہے ؟اوراس طرح کس کی پیر وی کر رہے ہیں، جواب آپ پر چھوڑتا ہوں کیونکہ وہ ہر طرف موجود ہے اور کہیں ڈھونڈنے کی ضرورت ہی نہیں ہے؟
کیونکہ ا للہ سبحانہ تعالیٰ سورہ البقرہ کی آیت 256میں فرماچکا ہے کہ “ہم نےیہ فرماکر بندے کودونوں راستے سمجھا دیئے ہیں کہ“ وہ فلاح پاگیا جو سب کو چھوڑ کر میرا ہورہا اورجس نے میرے کڑے کو یہ کہہ کرمضبوطی سے تھام لیا؟ اگلی آیت257 میں فرمایاکہ” مومنوں کا اللہ ولی ہے جوانہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف بلاتا ہے اور کافروں کا ولی شیطان ہے جو روشنی سے اندھیروں کی طرف لے جارہا ہے اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ؟ ان آیات کی روشنی میں خود کو پرکھئے کے بعد یہ بندے کی مرضی ہے کہ وہ شیطانی چلن پسند کرے جس میں گناہی گناہ ہیں اور جس کی منزل جہنم ہے ۔ یا اسلامی چلن پسند کرے جس میں ثواب ہی ثواب ہے ؟ جبکہ کسی کا بھی دوراہے پر کھڑے رہنے سے کام نہیں چلے گے۔ ورنہ قیامت کے دن جہنم اسے خودا س کے ا عمالوں کی بنا پر تلاش کرکے اپنے اندر گھسیٹ لے گی؟ البتہ جنت خود کسی کو گھسیٹنے نہیں آئے گی اس کے لیے یہاں بھی خود چل کر جانا پڑے گا یعنی کوشش کرنا پڑیگی اور وہاں پر بھی پل صراط سے گزر کر جانا ہوگا، اس کے بعد اس کے لیے ابدی زندگی اور چین ہی چین ہے؟ حضرت ابوذر غفاریؓ سے ایک طویل حدیث روایت ہوئی ہے جوکہ سورہ الناس کی آیت نمبر (6) کے سلسلہ میں مسند احمد میں درج ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شیاطین جن کی شکل میں بھی ہوتے ہیں اور ا نسانوں میں سے بھی ، بس اللہ کو یاد کرتے رہو اورا س سے پناہ مانگتے رہو” اب یہ بندے پر ہے کے وہ کونسے چلن کو ترجیح دیتا ہے اور اپنا گھر کہاں بنانا چاہتا ہے۔ جبکہ شیطان اس کو اس کے اعمال اس کی نظر میں بہت اچھے کر کے دکھاتا ہے۔ اس سلسلہ راہنمائی صرف کہیں سے مل سکتی ہے تو وہ حضور (ص) کے اسوہ حسنہ سے، جس کے لیے ہم نے سورہ الاحزاب کی آیت نمبر21 کاذکر بار ہا کیا ہے۔ جس کو اللہ تعالیٰ نے ہماری رہنمائی کے لیے بہترین نمونہ قرار دیا ہے۔













