امريکی نائب صدر مائيک پينس نے اس عزم کا اظہار کيا ہے کہ ان کا ملک جمال خاشقجی کے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچائے گا۔ پينس نے يہ بيان پاپوا نيو گنی ميں جاری ايپک سمٹ کے موقع پر ہفتے کو ديا۔
ان کا مزيد کہنا تھا کہ وہ حقائق کی روشنی ميں اپنا فيصلہ کريں گے۔ تاہم پينس نے يہ بھی واضح کيا کہ سعودی عرب کے ساتھ تاريخی اور اسٹريٹيجک اہميت کی حامل سالہا سال سے چلی آ رہی پارٹنرشپ کو بچانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔












