وزیر اعظم عمران خان نے یوٹرن کی مزید وضاحت کر دی ۔
انہوں نے کہا کہ مقاصد کے حصول کے لیے یوٹرن لینا عظیم قیادت کی پہچان ہوتی ہے،جبکہ ناجائزطریقےسےحاصل رقم بچانے کیلئےجھوٹ بولنابےایمان کی پہچان ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ یوٹرن لینا عظیم قیادت کی پہچان ہے، مقاصد کے حصول کے لیے کبھی بھی کسی وقت بھی یوٹرن لیا جاسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسی قسم کے خیالات کا اظہار سینئر صحافیوں سے گفتگو رکرتے ہوئے بھی کہا تھا ۔













