نارووال ضلع کی حدود میں واقع کرتارپورہ کا گوردوارہ

0
1955

کرتارپور میں واقع سکھوں کادربار صاحب گرودوارہ کا بھارتی سرحد سے فاصلہ چند کلومیٹر ہے ۔ نارووال ضلع کی حدود میں واقع اس گرودوارہ تک پہنچنے میں لاہور سے 130 کلومیٹر اور تقریباً تین گھنٹے ہی لگتے ہیں لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کیوجہ سے یہ سفر بہت طویل ہو چکا تھا۔

تحصیل شکرگڑھ میں واقع سکھوں کا یہ مقدس مقام پاکستان اور انڈیا کے درمیان اسوقت بہت اہم ہے۔

کرتار پور وہ مقام ہے جہاں سکھوں کے پہلے گرو نانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے۔ یہیں ان کی ایک سمادھی اور قبر بھی ہے جو سکھوں اور مسلمانوں کے لیے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتے ہیں

سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کا سنہ 1539 میں جب انتقال ہوا تو روایت ہے کہ مقامی مسلمان، سکھ اور ہندو آبادی میں ان کی آخری رسومات کے حوالے سے تفرقہ پڑ گیا۔

دونوں اپنی اپنی مذہبی روایات کے مطابق ان کی میت کو دفنانا اور آڑہتی کو جلانا چاہتے تھے۔ آگے کیا ہوا، اس پر آرا مختلف ہیں، مگر اس بات پر اتفاق ہے کہ بابا گُرو نانک کی میت چادر کے نیچے سے غائب ہو گئی اور اس کی جگہ مقامی افراد کو محض پھول پڑے ملے۔

ان کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک حصہ مسلمانوں نے اپنی روایت کے مطابق دفنایا تو پاس ہی دوسرا ہندوؤں اور سکھوں نے احتراق کیا۔ لگ بھگ اسی مقام پر آج گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کی عمارت کھڑی ہے۔

یہ مقام سکھ برادری کے لیے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ تاہم دنیا میں بسنے والے تقریباً تین کروڑ سکھوں کی اکثریت گذشتہ 71 برس سے اس کی زیارت سے محروم ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY