جرمن حکومت مساجد کی تنظیموں کے انضمام کے لیے ایک امدادی منصوبے کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زی ہوفر کے مطابق مسلم اور غیر مسلموں کے مابین ہم آہنگی کی بہت سی مثالیں موجود ہیں جبکہ ساتھ ہی اجنبیت اور تنازعات بھی برقرار ہیں۔
زی ہوفر نے یہ بات جرمنی میں اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس کا مقصد برلن حکومت معاشرے میں مسلمانوں کی روز مرہ زندگی میں تعاون کرنا اور منتخب منصوبوں کے تحت غیر مسلموں کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کی کوشش کرنا ہے۔ اسلام کانفرنس کل انتیس نومبر کو اختتام پذیر ہو جائے گی۔












