ٹرمپ کی برتری: کینیڈا امیگریشن سائٹ کریش کرگئی

0
1056

جہاں امریکی صدارتی انتخابات کے اب تک نتائج کے مطابق ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹک حریف ہیلری کلنٹن پر برتری حاصل ہے۔

وہیں دوسری جانب امریکا چھوڑ کر کینیڈا جانے والوں کی کوشش کرنے والے افراد کی وجہ سے کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ کریش کرگئی ہے۔

انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ‘سٹیزن اینڈ امیگریشن کینیڈا’ کی آفیشل ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ٹرمپ کی برتری کے بعد لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد امریکا چھوڑنے پر غور کر رہی ہے۔

کینیڈا کی مذکورہ ویب سائٹ اپلائی کرنے کے مختلف طریقوں کی پیشکش کرتی ہے کہ آیا کوئی شخص یہاں محض رہنا چاہتا ہے یا ملک کی شہریت حاصل کرنا چاہتا ہے، تاہم اب جب اس ویب سائٹ تک رسائی کی کوشش کی گئی تو اس کا ویب پیج نہیں کھلا اور یہ پیغام سامنے آیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY