ریڈیو پاکستان کی سینئر ترین بیروزگار آوازوں کو بچا لیں،صفدر ھمدانی

0
1139

نئے پاکستان میں ہر وہ نئی بات ہو رہی ہے جو اسکے قومی اداروں کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ رہی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے سابق سربراہ اور موجودہ سیکرٹری اطلاعات اور اب وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ریڈیو کے شعبہ پروگرام کے سربراہ ڈائریکٹر پروگرام لائق زادہ لائق کے ذریعے وہ اقدامات کروائے ہیں جو شاید پہلے نہیں کر سکتے تھے

ایک اور نیا بے وقوفانہ فیصلہ جو دراصل ریڈیو پاکستان کی قومی شناخت چھیننے کی طرف پہلا قدم ہے،نیا پاکستان مبارک

باپ ساٹھ سال کا ہو جائے تو اسے گھر سے بھی نکال دیں ۔ یہ شاید نئی حکومت کا اگلا اعلان ہو گا نئے پاکستان کے لیئے

ناعاقبت اندیشی کا یہ نیا فیصلہ پڑھ لیجئے اور ریڈیو کے غلام ذہن کے ڈائریکٹر پروگرام کا اسکی مخالفت کرنے کی بجائے یہ کہنا ہے کہ وزارت کے احکامات پر عمل ہو گا۔۔۔۔واہ واہ۔۔۔یہ ہیں ریڈیو کے ملازمین اور فنکاروں کے حقوق کے ضامن

ریڈیو پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے کمپیئرز ، اناؤنسرز پر پابندی

یہ خبر یکم دسمبر کو شائع ہوئی تھی جبکہ یہ احکامات انیس نومبر کو انظر ملک ڈپٹی کنٹرولر ہوم کے دستخط سے جاری ہوا ہے جو ظاہر ہے انظر نے ڈی پی کے ایما پرجاری کیا ہے

ان احکامات کے بعد کچھ نشریاتی مراکز کے سربراہوں نے ساٹھ سال اور اس سے زیادہ عمر کے سینئر ارکان کو بیروزگار ہونے سے بچانے کی مکمل مساعی کی ہیں لیکن اکثر نشریاتی مراکز پر ان پر من و عن عمل کر دیا گیا ہے اور اس ریڈیو کو اپنی زندگی کے کئی کئی سال دینے والے لوگ بیروزگاری کی زنجیر میں جکڑے گئے ہیں۔ متعدد ایسے متاثرہ افراد نے عالمی اخبار سے براہ راست رابطہ بھی کیا ہے اور اپنے مصائب بیان کیئے ہیں۔ اسی ضمن میں تازہ ترین مثال سینئر ترین آواز سیدہ شاہیجہان کی ہے جو ریڈیو اسلام آباد سے منسلک تھیں اور جنکو بیروزگار ہونا پڑا جسکے بعد وہ انتہائی بیماری کی حالت میں بے آسرا ہیں اور کئی اور مثالیں ہیں۔ مید کی جاتی ہے کہ نشریاتی مراکز کے سربراہ انسانی ہمدردی کو بھی نظر میں رکھیں گے کیونکہ ان احکامات میں لوگوں کو بیروزگار کرنے کا کوئی ذکر نہیں ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یکم دسمب کو شائع ہونے والی خبر

لاہورمیں 20سے زائد،ملتان میں30کے قریب جبکہ ملک بھرکے 32ریڈیوسٹیشنز میں300سے زائد افرادبیروزگارہوجائینگے سینئرکمپیئرزوانائونسرزکی وفاقی وزیراطلاعات سے نظرثانی کی اپیل ، حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرینگے ،لائق زادہ لائق۔

پاکستان براڈ کاسٹنگ نے ریڈیوپاکستان کے تمام مراکز میں اپنی خدمات پیش کرنیوالے 60سال سے زائد عمرکے کمپیئرز اور انائونسرز پرپابندی عائد کردی ۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے باعث ریڈیوپاکستان کے تجربہ کار اور آئوٹ سٹینڈنگ کیٹیگری کے کمپیئرز اور انائونسرز کامستقبل مخدوش ہو گیا اوروہ بے روزگاری کے خوف سے پریشانی کا شکار ہو گئے۔ پی بی سی کے اس اقدام کے باعث لاہورمیں 20 سے زائداورملتان میں30 کے قریب جبکہ ملک بھرکے 32 ریڈیو سٹیشنز میں 300 سے زائد افرادبے روزگار ہو جائینگے۔

لاہورمرکزمیں 60 برس سے زائد عمر کے کمپیئرز میں پرائیڈ آف پرفارمنس ڈاکٹر امجد پرویزہمارے موسیقار کے نام سے پروگرام پیش کررہے ہیں، اداکار خالد عباس ڈار سوھنی دھرتی، شوکیہ ظہیر پاسبان،ریحان اظہر شعر ونغمہ،نسیم سندھو زرعی پروگرام جتھے ہل وگدے ،خورشید علی کھیت کھیت ہریالی اورہجویری بھٹی راوی رنگ پروگرام کررہے ہیں انکے علاوہ خالد بھٹی، عبدالرشید، راحت افزا، نور جہاں ربانی، اصغر زیدی، شہنازشیخ،نغمہ احسن، رفعت ،امجد رفیق،لبنیٰ ظہیر،شگفتہ قادر، افضال نقوی اور شجاعت ہاشمی بھی اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے بعد لاہور مرکزمیں ماہ دسمبر کی بکنگ کیلئے ڈیوٹی چارٹ روک دیاگیاہے۔

سینئر کمپیئرز اور انائونسرز نے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری سے اپیل کی کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور60برس کی عمرکی پابندی ختم کی جائے انکاکہناتھا بین الاقوامی سطح پر ریڈیو پروگرام کرنیوالے کمپیئر لیری کنگ نے 85 برس تک کام کیااسکے علاوہ دنیاکے کسی بھی ملک میں یہ پابندی نہیں ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر پروگرامز ریڈیو پاکستان لائق زادہ لائق کاروزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا فی الحال ہم حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرینگے لیکن ہماری خواہش ہے کہ باصلاحیت انائونسرز اور کمپیئرز کی خدمات جاری رکھی جائیں تاکہ نئے لوگ ان سے سیکھ سکیں ،اس سلسلے میں عنقریب اعلیٰ حکام کوتحریری طور پر سفارشات پیش کی جائینگی۔

صفدر ھمدانی

SHARE

LEAVE A REPLY