امریکی فوج کا شام میں سے انخلا شروع ہو گیا

0
1015

واشنگٹن انتظامیہ کے مطابق شام سے امریکی افواج کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ امریکا گزشتہ کچھ عرصے سے شام سے اپنے فوجیوں کی واپسی پر غور کر رہا تھا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ شام میں جہادی تنظیم داعش کو شکست دینے کے بعد امریکی فوجیوں کی واپسی شروع کی گئی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا شام میں تعینات تمام دو ہزار امریکی فوجیوں نکالے جا رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان سارا سینڈرز کے مطابق امریکا شام میں کسی حد تک اپنی عسکری مصروفیات کو جاری رکھے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY