نیو کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم (لندن) کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم (لندن) کے دو ٹار گٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف عرف کاشف کالا 13 جبکہ ارگٹ کلرآصف عرف میٹھا 2 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم آصف سیاسی جماعت کی ریلی پر فائرنگ میں بھی ملوث ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان چائنا کٹنگ جلاؤ گھیراؤ،اسلحے کی ترسیل اور ہڑتالوں کے دوران عوامی املاک کو جلانے میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے مزید بتایا کہ ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY