شام نے ایک مبینہ اسرائیلی میزائل حملہ ناکام بنا دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے’سانا‘ نے بتایا کہ یہ میزائل لبنانی علاقے کے اوپر سے داغے گئے تھے اور انہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔

اس حملے کا نشانہ ممکنہ طور پر دمشق کے قریب اسلحے کے ڈپو تھے۔ اس واقعے میں تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔سیریئن آبزرویٹری کے رامی عبدالرحمان کے بقول اسلحے کے جن ذخیروں کو تباہ کرنے کے لیے یہ حملے کیے گئے، وہ ایرانی پاسداران انقلاب اور ان کے اتحادیوں کے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی ایک شامی میزائل حملے کو ناکام بنا دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY