یونان کے وزیر اعظم الیکس سپراس کی حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔ سپراس نے کہا ہے کہ پارلیمان سے اعتماد کی بحالی دراصل مستحکم یونان کی ضمانت ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ایتھنز حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق عمل کرتے ہوئے ملک کو مضبوط بنائے گی۔ یونان میں چند روز قبل ہی اتحادی حکومت ٹوٹ گئی تھی، جس کی وجہ سے اس یورپی ملک کو سیاسی مشکلات کا سامنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY