ساہیوال مقابلہ۔ کیا تیرہ سالہ لڑکی بھی دہشت گرد تھی؟

0
693

سی ٹی ڈی فورس کا یہ مبینہ جعلی مقابلہ قادر آباد کے علاقے میں پیش آیا ، جہاں لاہور جانےوالی ایک گاڑی پر سی ٹی ڈی پولیس نے براہ راست فائرنگ کردی، عینی شاہدین کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والی خواتین کی عمریں 40 اور 13 سال ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی15جنوری کوفیصل آبادمیں کیےگئےآپریشن کاتسلسل ہے،شاہدجباراورعبدالرحمان کوٹریس کیاجارہاتھا۔دہشت گرد پولیس چیکنگ سےبچنےکےلیےاپنےخاندان کےہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کون سچ ہے کون جھوٹ یہ اس ملک میں لیاقت علی خان سے بے نظر تک سامنے نہ آسکا اور نہ اب سامنے آئے گا
دو تین دن یہ خبر ٹی وی چینلوں میں رہے گی زندہ رہے گی اور پھر وقت کی دھول میں بیٹھ جائے گی

سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا تیرہ سالہ لڑکی بھی دہشت گرد تھی اور اسکی مان بھی؟
سی ٹی ڈی کے پاس انسانوں کو جان سے مار دینے کا لائینیس ہے؟
عمران خان کے واقعے کا نوٹس لینے سے کیا ہو گا؟
پنجاب کا نااہل وزیر اعلی کیوں اس آفت سے لاتعلق ہے؟
بے گناہوں کے خون کا حساب کون دے گا؟
کیا دہشت گردوں کو صرف ہلاک کیا جاتا ہے یا گرفتار بھی کیا جاتا ہے؟
سی ٹی ڈی کی غلط کاروائی پر کیا احتساب اور سزا کا کوئی نظام ہے؟

SHARE

LEAVE A REPLY