ملائیشین ایڈوکٹوگروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ۔ملائیشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔
ایڈوکٹو گروپ کے چیئرمین نے وزیراعظم کے وژن اور حکومتی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کا ادارہ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں پارٹنر بننا چاہتا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ، وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔
ذرائع کے مطابق ملائیشین کمپنی پاکستان میں ٹاور انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے ۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ آئندہ پانچ سال میں مزید 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے ۔












