سابق وزیراعظم نواز شریف کی سی ٹی اسکین رپورٹ میں بائیں گردے میں پتھری نظر آئی ہے۔

سروسز اسپتال لاہور کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی سی ٹی اسکین کی رپورٹ آغئی ہے جس میں بائیں گردے میں چھوٹی سی پتھری کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے گردے میں موجود پتھری لتھوٹرپسی سے نکالی جاسکتی ہے ۔

سروسز اسپتال میں آج نواز شریف کے بلڈ،یورین ،الٹرا سائونڈ،سی ٹی اسکین سمیت کئی ٹیسٹ لئے گئے۔

نوازشریف کااپریل 2017ء میں نجی اسپتال میں سی ٹی اسکین ہوا تھا جس میں رپورٹ میں بھی بائیں گردے میں پتھری نظر آئی تھی ۔

آج ٹیسٹوں کے بعد مریم نواز اپنے والد کی عیادت کےلئے اسپتال پہنچی تھی ،انہوں نے خیریت دریافت کرنے کے ساتھ نوازشریف کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

مریم نواز کے ساتھ اس موقع پر ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر،بیٹا جنید صفدر او رداماد ربھی موجود تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY