ڈیرہ مراد جمالی کے مزدورچوک پر دھماکےسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔
دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل دکان کے قریب کھڑی کی گئی تھی۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔
پولیس کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا جسے ایک دکان کے باہر دھماکے سے اڑایا گیا۔
اس سے قبل 6 جنوری 2019 کو بلوچستان کے علاقے پشین اور پنجگور میں ہونے والے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
21 نومبر 2018 کو بلوچستان کے ضلع چمن میں مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے تھے۔













