پی ایس ایل سیزن فور کے 14 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، لک رونکی کو ناقابل شکست شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 144 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 16.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کیمرون ڈیلپورٹ بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے، صاحب زادہ فرحان کو 30 رنز پر عماد وسیم نے بولڈ کیا، حسین طلعت صفر پر عماد وسیم کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔

لک رونکی نے ناقابل شکست 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سمیٹ پٹیل 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

SHARE

LEAVE A REPLY