پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے

0
842

پاک فوج نے دو بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو پاک فوج نے گرفتارکرلیا۔

پاکستان نے بھارت کو سرپرائزدے دیا،ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی آج صبح کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پرپاک فضائیہ نےجوابی کارروائی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ہیں ،ایک بھارتی طیارہ آزادجموں کشمیر کی حدود میں گرا جبکہ دوسرا بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

وشل میڈیا پر پاکستان کی حدود میں گرنے والے مبینہ بھارتی طیارے کی ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں طیارے کے ساتھ پڑی ایک سوختہ لاش بھی دیکھی جاسکتی ہے جب کہ مقامی افراد اس کے ارد گرد جمع ہیں۔

بھارت کی جانب سے تاحال پاکستان کے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

لیکن پاکستانی فوج کے ترجمان کے اس دعوے سے قبل بھارتی میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ بھارت کا ایک جنگی طیارہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینلز نے بتایا تھا کہ گرنے والا طیارہ مگ 21 ساخت کا تھا جس میں سوار دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ٹی وی چینلز نے طیارے کے ملبے کی ویڈیو فوٹیج بھی نشر کی تھی جس میں آگ لگی ہوئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY