ابھی نندن کا ایک اور ویڈیو بیان جاری کردیا گیا۔

تازہ بیان میں بھارتی پائلٹ کا کہنا ہے کہ میں بھارتی فضائیہ کے ایک لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہوں، میں ٹارگٹ تلاش کررہا تھا،پاکستان ایئرفورس نے مجھے گرایا۔

بھارتی پائلٹ کا مزید کہنا ہے کہ مجھے اپنا جہاز چھوڑنا پڑا، جو ٹوٹ گیا تھا۔

بیان میں ابھی نندن کا کہنا ہے کہ جب طیارہ ہٹ ہوا تو میں ایجیکٹ کرگیا تھا،جب میرا پیراشوٹ کھلا تو نیچےگرا تو میرے پاس پستول تھی،میں نے اپنی پستول گرائی اور بھاگنا شروع کردیا، لوگ بہت زیادہ تھے،میرے پاس بچاؤ کا ایک ہی راستہ تھا، میرے پیچھے لوگ آگئے تھے جن کا جوش بہت اونچا تھا۔

بھارتی پائلٹ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی آرمی کے 2 جوانوں نے مجھے ان لوگوں سے بچایا،دونوں جوانوں میں سےایک کپتان بھی تھا،وہ مجھےاپنے یونٹ میں لے گئے،مجھے یونٹ میں فرسٹ ایڈ بھی دی،مجھے اسپتال لے جایا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY