بھارت جنگی جنون میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا،بھارت کے سابق جنرل بھی امن کی بات کرنے والوں کی نقلیں اتانے لگے۔
بھارت فوج کے سابق افسر جنرل بخشی نے ایک ٹی وی شو کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے حق میں بولنے والوں کی نقل اتارنے لگ گئے۔
جنرل بخشی نے ٹی وی شو میں کہاکہ ساری زندگی لڑا ہوں، مجھے مت سکھاؤ۔
کشیدگی کے خلاف بات کرنے والے نے کہا کہ اگر آپ ساری زندگی لڑے ہیں تو کیا دوسروں کو بھی لڑائیں گے؟
بچوں کی طرح جنرل بخشی نے جواب دیا اور کہا کہ ہاں لڑاؤں گا، تم میرا کیا کرلوگے؟؟












