روس نے سرد جنگ کے زمانے میں طے پانے والے ایک جوہری معاہدے سے نکلنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکا کی طرف سے آئی این ایف نامی اس معاہدے سے نکلنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

کریملن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمر پوٹن نے روس کے سابق سوویت یونین اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے سے نکلنے کے فیصلے پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں۔

امریکا نے رواں برس اگست میں اس معاہدے سے الگ ہونا ہے۔ یہ معاہدہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں کی تیاری اور ان کے استعمال پر پابندی سے متعلق تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY