وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کے لائن اف کنٹرول پر فوٹو سیشن پر برہمی کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا شکر ہے فیصل واوڈا پستول لیکر لائن آف کنٹرول کراس نہیں کر گئے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے لائن آف کنٹرول پر جاکر تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر جاری کیں، جس پر وزیراعظم نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ کونسا شہرت کا طریقہ ہے، شکر ہے تم پستول لیکر لائن آف کنٹرول کراس نہیں کر گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعلی سطحی اجلاس میں فیصل واوڈا کے اس عمل پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY