نائن الیون بل کا راستہ روکا جائے، یورپی یونین کا امریکا سے مطالبہ

0
190

یورپی یونین نے امریکی صدر باراک اوباما سے سعودی عرب سے متعلق نائن الیون بل کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکا گئے ہوئے یورپی وفد کے ایک خط کے مطابق اگر اس بل کو منظور کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گی۔

اس بل کی منظوری سے نائن الیون کے دہشت گرانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سعودی حکومت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر سکیں گے۔

کانگریس نے اس بل کو منظور کر لیا ہے جبکہ توقع ہے صدر اوباما اس پر ویٹو کا اپنا حق استعمال کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY