آصف زرداری، فریال تالپور نے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا

0
775

منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راوالپنڈی منتقلی کیخلاف سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواستوں پر سماعت پیر کو ہو گی۔

سابق صدر آصف زرداری اور فرالا تالپور سندھ ہائی کورٹ پہنچے، رہنماوں نے عدالت میں دو دو درخواستیں دائر کیں۔ بینکنگ کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے حفاظتی ضمانت کی بھی استدعا کی۔

درخواست میں موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بینکنگ کورٹ کو مقدمہ منتقل کرنے کا حکم نہیں دیا تھا، بینکنگ کورٹ کو اسکا اختیار ہی نہیں، فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

گزشتہ روز بینکنگ کورٹ نے چیئرمین نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی اجازت دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY