مرحوم بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کے بھائی خالد منیر کا کہنا ہے کہ اِن کے بھائی کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا تھا۔

خالد منیر نے پروگرام’ شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد منیر کو نیب نےایک نہیں دس بار بلایا اور اُن کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ نیب میں موجود تفتیشی افسران کی تربیت ہونی چاہیے۔

اسد منیر کے بھائی نے کہا کہ نیب میں جانے والا ہر شخص مجرم نہیں ہوتا۔

اُنہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے بھائی زندہ دل شخصیت تھےاور ایسے شخص کا جان دینے کا مقصد رائیگاں نہیں جانے دینا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY