تیسرا ون ڈے آج بدھ کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے ابوظبی میں ٹریننگ سیشن کیا۔ ٹیم مینجمنٹ اگلے میچز میں بھی مزید تجربات کرنے کی خواہشمند ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کے پہلے دو میچ شارجہ میں ہوئے،جن کا نتیجہ ایک سا رہا، یعنی آٹھ وکٹوں سے شکست۔
پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی ٹیم پاکستان 300کے ہندسے کو چھو نہ پائی اور کینگروز نے ہدف ہنستے کھیلتے پورا کر دیا۔
اب تیسرا ون ڈے ابوظبی میں کھیلا جائے گا، جہاں ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن ہوا۔
گرین شرٹس کے لیے بیٹنگ کا مسئلہ اپنی جگہ لیکن اب تو بولنگ بھی پریشانی کا باعث بن گئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ اگلے مقابلے میں بھی تجربات کرنے کی خواہشمند ہے۔












