بیرسٹر گوہر علی خان کون؟

0
1087

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آئندہ انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان کو اپنا امیدوار منتخب کر لیا ہے۔ وہ سپریم کورٹ کے نامور وکیل اور سیاسی شخصیت ہیں۔

بیرسٹر گوہر خان، جن کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل ہیں۔

انہوں نے Wolverhampton University, UK

سے قانون میں گریجوایشن کیا اور واشنگٹن اسکول آف لاء، امریکہ سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔

پی ٹی آئی میں شمولیت سے قبل ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔

میاں صاحب! ووٹ کو عزت دیں، ووٹ کی بے عزتی نہ کریں،بلاول بھٹو
بیرسٹر گوہر علی خان نے 2008 کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اپنے آبائی ضلع بونیر NA-28 (موجودہ NA-09) سے الیکشن لڑا تھا۔ تاہم، وہ یہ انتخاب تقریباً دو ہزار ووٹوں سے ہار گئے۔

آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست NA-09 کی دوڑ میں وہ پی ٹی آئی کے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر ابھرے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY