پوپ فرانسس نے بيان ديا ہے کہ کيتھولک کليسا کو عرصہ دراز سے چلی آ رہی مردوں کی بالا دستی اور عورتوں اور بچوں کے جنسی استحصال جيسے مسائل کو تسليم کرتے ہوئے اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
پاپائے روم نے خبردار کيا ہے کہ بصورت ديگر کيتھولک کليسا ايک عجائب گھر کی سی حيثيت اختيار کر لے گا۔ پوپ نے يہ بيان منگل کو ويٹيکن ميں ديا، جس کے ليے انہوں نے پچھلے سال اکتوبر ميں منعقدہ کليسا کی ايک سمٹ ميں جمع کردہ معلومات کا سہارا ليا۔ حالیہ برسوں کے دوران کيتھولک کليسا کو متعدد اسکينڈلز کا سامنا رہا ہے۔












