ٹوکیو: چیری کے پھولوں کی بہار، درخت پھولوں سے سج گئے

0
2608

سردی کے اختتام کے ساتھ ہی جاپان میں چیری کے پھولوں کی بہار آگئی ہے جس سے سڑکیں اور باغات سفید اور گلابی پھولوں سے سج گئے ہیں۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی چیری کے پھول کھل گئے ہیں اور اس بہار نے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں۔

جاپانی روایات میں چیری کے پھولوں کو نہایت خاص اہمیت حاصل ہے لہذا اس خوبصورت نظارے کو دیکھنے لیے ہزاروں سیاحوں اور مقامی افراد نے باغات کا رخ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح ان قدرتی نظاروں کا لطف اٹھانے کیلئے ٹوکیو کا رخ کرتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY