Published on: 24 Sep 2017
برطانوی کھرب پتی مسلمان محمود کیمانی کے بیٹے 28سالہ آدم کیمانی کی چند ہفتے قبل شادی ہوئی جس پر اس قدر پیسہ لٹایا گیا کہ دنیا میں اس کی دھوم مچ گئی ۔
اب آدم کیمانی اور اس کی نوبیاہتا شارلٹ کے مہنگے ترین ہنی مون کی تصاویر اور اخراجات کی ایسی تفصیل سامنے آ گئی ہے کہ آپ ان کی شادی پر ہونیوالے اخراجات بھول جائینگے ۔
رپورٹ کے مطابق آدم اور شارلٹ نے اٹلی میں شادی کی اور وہاں سے ہنی مون پر تنزانیہ پہنچ گئے ۔ ان کے ہنی مون ٹرپ پر مجموعی طور پر 10 لاکھ پائونڈ (تقریباً 14 کروڑ 30 لاکھ روپے ) لاگت آئیگی ۔ آدم اور شارلٹ تنزانیہ میں پرائیویٹ سفاریز میں گھوم رہے ہیں
وہ فائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں جہاں انہیں ذاتی سوئمنگ پولز اور 24 گھنٹے بٹلر سروس فراہم کی گئی ہے ، ان کا ٹرپ 3 ہفتے تک جاری رہے گا اور یہ اتنا ہی لگژری ہو گا جتنی ان کی شادی تھی ۔ واضح رہے آدم کیمانی معروف فیشن برانڈ بوہو کے مالک ہیں ۔













