ستر سے زائد برطانوی قانون سازوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو سویڈن کے حوالے کیا جائے۔
وزیر داخلہ ساجد جاوید کے نام اس دستخط شدہ خط میں قانون سازوں نے موقف اپنایا ہے کہ اگر سویڈن جولیان اسانج کے خلاف جنسی حملوں کے الزامات سے متعلق مقدمہ دوبارہ شروع کرتا ہے، تو اسانج کو سویڈن کے حوالے کر دینا چاہیے۔
سویڈن نے دو برس قبل اس مقدمے پر کارروائی معطل کر دی تھی۔ جمعرات کے روز اسانج کو لندن میں قائم ایکواڈور کے سفارت خانے سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اسانج سات برس تک اس سفارت خانے میں پناہ لیے رہے۔












