خبر کی دنیا بھی عجیب دنیا ہے بلکہ جہان اندر جہان ہے اور خبر کی دنیا کے ساتھ منسلک لوگ خبر کی طرح خود بھی عجیب و غریب ہو جاتے ہیں۔ وطن عزیز میں شاید خبر کی تعریف بدل گئی ہے کہ اچھی بات خبر نہیں کہلاتی۔ سنسنی کا نام خبر ہے اور ایسے میں روزانہ کتنی ہی ایسی خبریں ہوتی ہیں جن پر کسی تبصرے کی ضرورت نہیں ہوتی کہ خبر بذات خود تبصرہ ہوتی ہے
آج ایسے ہی چند خبروں کی سرخیوں سے انداز کر لیجئے کہ کیا ان پر مزید کسی تبصرے کی ضرورت ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فواد چوہدری سائینس اور ٹیکنالوجی کے وزیر بنا دیئے گئے۔پاکستان اب خلا میں پہنچے ہی پہنچے
عمران خان کرپشن پر برطرف اپنے وزیر کا نام بتائیں اور کسی نیب کو دیں
اسد عمر کو اصل میں کس نے ہٹایا ہے
کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق، فزکس کا پرچہ وقت سے پہلے آوٹ
وزارت چھوڑنے پر پرسکون ہوں، اسد عمر
اسلام آباد، لاپتہ چینی باشندے کی لاش نالے سے برآمد
اسد عمر واپس آ جاؤ، ہمیں آپ کی ضرورت: وزرا، مشیروں کے ٹویٹ
ایسے شخص سے شادی کروں گی جو مجھے مکمل آزادی دے: مہوش حیات
لمبے قد کی وجہ سے سونم کپور کو ”زرافہ” بلایا جاتا رہا
نجی اسکولز میں کاپیاں، کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری کی فروخت غیرقانونی قرار
پاکستان میں تیل نکلنے کی خبروں کا مطلب ہے عوام کا تیل نکل گیا ہے
متحدہ عرب امارات میں پہلے ہندو مندر کی بنیاد رکھی گئی
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ہم جنس خواتین کھلاڑیوں کی شادی
کیا خیال ہے کافی ہیں اتنی سرخیاں؟
ڈاکٹر نگہت نسیم













