سری لنکا کی حکومت کے خیال میں گزشتہ روز ایسٹر سنڈے کے موقع پر ملک میں مختلف مقامات پر کیے گئے بم حملوں میں نیشنل توحید جماعت نامی مقامی شدت پسند مسلمانوں کا ایک گروہ ملوث ہو سکتا ہے۔

ایک حکومتی ترجمان نے بتایا کہ حکام تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا ان حملوں کے لیے نیشنل توحید جماعت کو کوئی بین الاقوامی تعاون بھی حاصل رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق بظاہر ایک چھوٹا سا شدت پسند گروہ ایک ہی دن میں اتنے زیادہ، سلسلہ وار اور انتہائی ہلاکت خیز بم دھماکے اکیلا نہیں کر سکتا۔ یہ بم دھماکے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں کیے گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY