آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدوں پر تقرری کے لیے پانچ نام زیر غور تھے۔
دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے جمعے کو خبر دی تھی کہ وزیراعظم نواز شریف کو پانچ نام بھجوائے گئے تھے، ان میں جنرل زبیر حیات، جنرل قمر جاوید باجوہ، جنرل اشفاق ندیم، جنرل جاوید اقبال رمدے اور جنرل اکرام الحق کے نام شامل تھے۔
وزیراعظم کی جانب سے سبک دوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں جمعرات کو عشائیہ دیا گیا، انصار عباسی نے لکھا تھا کہ اس عشایئے میں جنرل زبیر حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ پرسکون نظر آئے













