وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس میں اپوزیشن سے کیسے نمٹنا ہے، مہنگائی اور سیاسی تنقید پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج 10 بجے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتحادیوں کو بھی بلالیا گیا۔
بجٹ اجلاس سے قبل اتحادیوں اور پارٹی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔











